المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے مقامی ذرائع نے مغربی یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے نئے حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مغربی یمن میں الحدیدہ کے قصبے "الصلیف" کے علاقے "راس عیسی" پر 3 دفعہ بمباری کی گئی۔
یمنی ذرائع نے یمن کے شہر باقم کے علاقے "القطینات" پر بھی امریکی اور برطانوی حملے کی اطلاع دی ہے۔
یہ حملے ایسے وقت میں کیے جارہے ہیں جب صنعا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی حمایت اور اس کی ناکہ بندی ہٹانے کے لیے صیہونی حکومت سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں پر جانے والے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔
آپ کا تبصرہ